24 گھنٹوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے کتنے ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا؟

24 گھنٹوں میں پنجاب ایمرجنسی سروس نے کتنے ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں862 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،صوبائی درالحکومت 185 متاثرین کے ساتھ  پہلے فیصل آباد 86 حادثات میں 94 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 54 حادثات میں57 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

 

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں862 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 559 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

 

363 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا، ان حادثات میں زیادہ تر تعداد65 فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

 

 اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 359 ڈرائیوز، کم عمرڈرائیور35 مسافر433 اور144 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے، اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ195 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت 185 متاثرین کے ساتھ  پہلے فیصل آباد 86 حادثات میں 94 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 54 حادثات میں57 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

 

 واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 936 متاثرین میں716 مرد اور 220 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں183 افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 491 افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ262 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer