ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مایہ ناز ہدایتکار ہسپتال میں حکومتی توجہ، امداد کے منتظر

مایہ ناز ہدایتکار ہسپتال میں حکومتی توجہ، امداد کے منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)لالی وڈ انڈسٹری کے لیجنڈ ہدایتکار اقبال کاشمیری ہسپتال میں حکومتی توجہ اور امداد کے منتظر ہیں۔وہ سائرہ میموریل ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کی 85سے زائد فلمیں بنانے والے ما یہ ناز ہدایتکار اقبال کاشمیری تاحال سائرہ میموریل ہسپتال ماڈل ٹاؤن کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں ،جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کسی بھی حکومتی نمائندے یا وزیر نے ان کی ہسپتال جا کر عیادت کرنا تودرکنار فون تک کرنا مناسب نہیں سمجھا۔اقبال کاشمیری کے اہل خانہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدارسمیت اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ علاج کے لئے امداد کی جائے ،کیونکہ اب ان سے علاج کے اخراجات برداشت نہیں ہورہے۔
یا د رہے کہ اقبال کاشمیری نے پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے 85 سے زائد اردو پنجابی فلمیں بنائیں، جن میں بارڈر ،گھر کب آﺅ گے ،مکھڑا،ضدی ،بھابھی دیاں چوڑیاں ،منیلا کے جاسوس ،انٹرنیشنل گوریلے سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔اقبال کاشمیری پچھلے کچھ عرصہ سے جگراور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔

ان کے اہلخانہ نے ان کیلئے دعا ئے صحت، حکومتی توجہ اور امداد کی اپیل کی ہے۔ان کایہ بھی کہنا تھا کہ اگر حکومت فلم انڈسٹری کی بہبود کے لئے اقدا ما ت اٹھا ئے گی تو اس سے حکومتی امیج ہی بہتر ہو گا اور فنکا روں ،ہدائیتکا روں اور اس انڈسٹری  سے وا بستہ ہزا روں لوگو ں کا بھلا ہو جا ئے گا۔