محکمہ ایکسائز کا وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کیلئے احسن اقدام

محکمہ ایکسائز کا وی آئی پی کلچر کے خاتمہ کیلئے احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) محکمہ ایکسائز کا وی آئی پی کلچر ختم کرنے کا فیصلہ، اب دفتر میں گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی فائلیں اور کارڈز دینے کی بجائے صرف ٹی سی ایس کے ذریعے بھجوائے جائیں گے۔

محکمہ ایکسائز میں وی آئی پی کلچر ختم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، رجسٹرڈ گاڑیوں، موٹرسائیکلز کے کاغذات اور فائلز کو صرف کورئیر کمپنی کے ذریعے بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمرالحسن کا کہنا ہے کہ ڈلیوری سیکشن کو مکمل طور پر بند کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔

قبل ازیں شہری وی آئی پی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے بعد فائلز دفتر سے وصول کرتے تھے اور سمارٹ کارڈز دفترمیں موجود رہتے تھے۔ روزانہ کی بنیاد پر سمارٹ کارڈ کی ترسیل کی شکایات موصول ہورہی تھیں جبکہ کئی گاڑیوں کے کارڈز عرصہ دراز سے دفتر میں پڑے ہوئے ہیں۔

اسی حوالے سے ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں کہ موٹر رجسٹریشن اتھارٹی ڈلیوری یقینی بنانے کے ذمہ دار ہونگے اور ذاتی کاغذات وصول کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔