ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

" نواز شریف کو کچھ ہوا تو قوم عمران خان کو کبھی معاف نہیں کرے گی"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو کچھ ہوا تو تاریخ اور قوم عمران خان کو کبھی معاف نہیں کرے گی،

 لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر نے سٹی 42 کے پروگرام سٹی ایٹ10 میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نالائق حکمران کسی قابل ہوتے تو شاید لوگ نواز شریف کو بھول جاتے، سابق وزیراعظم علاج کیلئے باہر جاتے ہیں تو واپس بھی آئیں گے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم میاں  محمد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے جانے کے خلاف لیگی ایم پی اے رخسانہ کوثر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرا دی گئی۔

مسلم لیگ (ن )کی رکن صوبائی اسمبلی رخسانہ کوثر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف شدید علیل ہیں، میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا علاج بیرون ملک کرانے کا کہا ہے، نواز شریف قومی لیڈر ہیں انہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا، انہیں فوری طور پر بیرون ملک علاج کی سہولت دی جائے۔

قرار داد میں حکومت سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالے۔

Sughra Afzal

Content Writer