ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماضی کی مشہور ومعروف اداکارہ  نے حکام بالا سے مدد کی اپیل کردی

ماضی کی مشہور ومعروف اداکارہ  نے حکام بالا سے مدد کی اپیل کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) اداکارہ روحی بانو اپنی اور فیملی کی حفاظت کی اپیل لیے منظر عام پرآگئیں، ماضی کی سپرسٹار کا کہنا تھا کہ بیٹا کھودیااس لیے گلبرگ کے گھر جانے کو دل نہیں کرتا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ روحی بانو کے لاپتہ ہونے کی خبریں دم توڑگئیں، اداکارہ نے پریس کانفرنس کے دوران اپنی مصروفیات کی تفصیلات بتا دیں ، ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ ترکی رہیں وہاں کے ماحول میں رہ کر طبیعت میں بہتری محسوس کررہی  ہوں، ممتاز اداکارہ کے مطابق دو سال قبل ان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، انہوں نے بتایا کہ اس وقت صدر مملکت ممنون حسین تھے جنہوں نے ان کی دیکھ بھال کے لیے فاؤنٹین ہاؤس والوں کو دس لاکھ روپے دیے تھے، ایک سال فاؤنٹین ہاؤس میں رہنے کے بعد وہ اپنی بہن کے گھر منتقل ہوگئی تھیں۔

لیکن انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ترکی چلی گئی تھیں، اداکارہ روحی بانو نے گلبرگ کے گھر کا قصہ بھی بیان کیااورکہا کہ ماضی کی طرح اب بھی کچھ شرپسند عناصر ان کے گلبرگ والے گھر پرقبضے کے لیے متحرک ہیں اور انہی کی وجہ سے ان کا بیٹا بھی قتل ہوا تھا۔

 اداکارہ روحی بانو  کا کہنا تھا کہ میں حکام بالا سے اپیل کرتی ہوں کہ انہیں اوران کی فیملی کوتحفظ دیں، وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کا نوٹس لیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer