وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر سادگی کی مثال قائم کردی

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک بار پھر سادگی کی مثال قائم کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) چھٹی کے روز وزیراعلیٰ پنجاب پروٹوکول اورسیکورٹی کے بغیر لاہورکی سڑکوں کا مٹرگشت کرتےرہے،ٹریفک کی روانی کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےاپنے ترجمان ڈاکٹرشہبازگل اورڈرائیورکے ساتھ گزشتہ روزشام کے وقت لاہورکی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا، اس موقع پرانہوں نے شہرمیں ٹریفک کی روانگی کا جائزہ لیا اوردیگرمسائل سے آگاہی حاصل کی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مال روڈ پر سگنل قوانین کی پاسداری بھی کی،  وہ سگنل بند ہو نے پر عام شہریوں کی طرح اپنی گاڑی میں ہی موجود رہے۔

 ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ سفر معمول کی سیر کے مطابق اپنے کیا اور کوئی اضافی پروٹوکول ان کے ساتھ نہیں تھا،وزیراعلیٰ پنجاب شہر کا چکر لگانے کے بعد اپنی رہائش گاہ سیکرٹریٹ پہنچے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ عید کی نماز پڑھنے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خود گاڑی چلا کر  بغیر پروٹوکول کےجیلانی پارک پہنچےتھے اور پچھلی صفوں میں عید کی نماز پڑھی، نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے مکمل خطبہ بھی سنا تھا، جس کے بعد شہریوں اور پولیس اہلکار وں نے اُن کی ساتھ سلیفیاں بنوائیں تھیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer