ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوپن ائیر تھیٹر  باغ جناح کا انتظام لاہور آرٹس کونسل کو مل گیا، افسر اور عملہ تعینات

 اوپن ائیر تھیٹر  باغ جناح کا انتظام لاہور آرٹس کونسل کو مل گیا، افسر اور عملہ تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح کے تمام اختیارات لاہور آرٹس کونسل کو مل گئے ۔   لاہور آرٹس کونسل انتظامیہ اپنا عملہ تعینات کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور آرٹس کونسل نے   تمام اختیارات ملنے کے بعد اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح لاہور  میں اپنا سٹاف تعینات کر دیا  ہے،جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر ، کلرک ،جونئیر کلرک ،سکیورٹی گارڈ ،مالی اور نائب قاصد شامل ہیں انکو اوپن ائیر تھیٹر  باغ جناح میں تعینات کر دیا ہے۔

اس فیصلے کے  بعد پنجاب کونسل آف دی آرٹس سے اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں اور  اب اوپن ائیر تھیٹر  باغ جناح لاہور آرٹس کونسل کے زیر انتظام چلے گا۔