ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک چین اقتصادی و تجارتی روابط مزید مضبوط، نئے دور کا آغاز

پاک چین اقتصادی و تجارتی روابط مزید مضبوط، نئے دور کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : پاک چین اقتصادی و تجارتی روابط مزید مضبوط، نئے دور کا آغازہوگیا۔ کراچی میں آئی ایم جی سی گروپ اور آئی بی آئی گروپ کے درمیان باہمی معاہدے پر دستخط کی پُروقار تقریب ہوئی ۔ چئیرمین ئی ایم جی سی گروپ شیخ امجد رشید اور سی ای او آئی بی آئی گروپ محترمہ لیو جن ژائی نے معاہدے پر دستخط کیے۔

پاکستان کے نامور ادارے آئی ایم جی سی گروپ کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں آئی بی آئی گروپ اور چینی وفد کے اعزاز میں ایک اعلیٰ سطحی معاہدے پر دستخط کی تقریب اور ویلکم ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان میں چین کے سفیر  ہز ہائینس خلیل ہاشمی بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے، جبکہ آئی بی آئی گروپ کی سی ای او محترمہ لیو جن ژائی، چینی کاروباری وفد کے ارکان، مختلف تجارتی تنظیموں کے نمائندگان اور ملک کے نامور بینکاروں سمیت متعدد کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ 

تقریب کا آغاز آئی ایم جی سی گروپ کے چیئرمین شیخ امجد رشید کے خطاب سے ہوا، جنہوں نے کہا کہ آئی ایم جی سی گروپ طویل عرصے سے بین الاقوامی شراکت داریوں کے فروغ اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

مہمانِ خصوصی سفیر ہز ہائی نس خلیل ہاشمی نے اپنے خطاب میں پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور عوامی روابط وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ 

آئی بی آئی گروپ کی سی ای او محترمہ لیو جن ژائی نے آئی ایم جی سی گروپ کی میزبانی کو سراہتے ہوئے پاکستان میں مشترکہ کاروباری منصوبوں اور طویل المدتی تعاون میں دلچسپی کا اظہار کیا۔  اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔  تقریب کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان کاروباری تعاون اور اقتصادی روابط کو مزید مستحکم بنانا تھا۔

تقریب کے اختتام پر ویلکم ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے وفود اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اور مستقبل میں تعاون کے امکانات کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ تقریب پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی اور کاروباری تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔