ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات فروش خاتون کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لے لیا گیا

 منشیات فروش خاتون کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لے لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کراچی میں منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں پولیس نے گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

 کراچی پولیس چیف آزاد خان نے ملزمہ کو بغیر ہتھکڑی عدالت میں پیش کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی انکوائری کی ہدایت کردی۔جبکہ وزیر داخلہ سندھ نے بھی نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی 

 کراچی میں منشیات برآمدگی اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں پولیس نے گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

pic.twitter.com/PzA74zvLV7


  کراچی پولیس چیف نے گارڈن ہیڈ کوارٹر ساؤتھ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی،   جبکہ واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے سینئر افسر کی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران کے کردار کے تعین کیلئے انکوائری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، قانون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 کراچی پولیس کے تمام افسران و اہلکار قواعد و ضوابط کے پابند ہیں، بغیر ہتھکڑی ملزمہ کی پیشی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا،  ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعے کی مفصل ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

 ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ غفلت، کوتاہی کے مرتکب تفتیشی افسر، عملے کو فوری معطل کیا جائے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجارکا منشیات کیس میں گرفتار انمول عرف پنکی کو عدالت میں پروٹوکول دینے کے معاملے پر سخت نوٹس  لیتےہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے فوری رپورٹ طلب، واقعے کی شفاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کہا ملزمہ کو پروٹوکول کیسے دیا گیا؟ تمام ذمہ دار اہلکار وضاحت پیش کریں، پروٹوکول فراہم کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے،ایسا عمل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، غفلت برتنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے، کوئی بھی مجرم قانون سے بالاتر نہیں، ہر شخص کے ساتھ قانون کے مطابق برتاؤ کیا جائے،پولیس کی وردی عوام کے اعتماد کی علامت ہے۔ اختیارات کا غلط استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ساکھ متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،عدالتوں میں ملزمان کو غیر ضروری پروٹوکول دینا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے،سندھ حکومت قانون کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،شہریوں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، محکمہ داخلہ اس معاملے کی مکمل نگرانی کر رہا ہے، رپورٹ آنے پر مزید سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف ریمانڈ رپورٹ سامنے آگئی

پولیس کے مطابق  ملزمہ کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں ۔ چرس، کوکین، کیٹامائن اور کیمیکلز برآمد کیے گئے۔برآمد شدہ منشیات کا مجموعی وزن 6970 گرام ہے ۔منشیات کی مالیت 15 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد ہے ۔ پولیس نے ملزمہ کا جسمانی ریمانڈ طلب کر لیا۔خرید و فروخت کے نیٹ ورک سے متعلق تفتیش جاری ہے ۔