ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیشی سول افسران کے وفد کا بورڈ آف ریونیو پنجاب کا دورہ

بنگلہ دیشی سول افسران کے وفد کا بورڈ آف ریونیو پنجاب کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: بورڈ آف ریونیو پنجاب کا بنگلہ دیش کے سینئر سول افسران پر مشتمل وفد نے دورہ کیا، وفد نے حکومت پنجاب کی اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور جدید نظام کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق سول سروسز اکیڈمی پنجاب کی سربراہی میں وفد نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید سے ملاقات کی، جہاں وفد کو پنجاب میں لینڈ مینجمنٹ ریفارمز اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے ویژن کے مطابق پنجاب بھر میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ وفد کو اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سہولیات اور فرنچائز سسٹم سے بھی آگاہ کیا گیا۔

بنگلہ دیشی وفد نے حکومت پنجاب کی اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور جدید نظام کو سراہتے ہوئے انہیں مثالی قرار دیا، جبکہ لینڈ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی شبیر اکبر زیدی، سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق، اکرام الحق اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔