ویب ڈیسک : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے حوالے سے آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا۔
محسن نقوی نے پی ایس ایل کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا، لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پی ایس ایل کے حوالے سے آج شام تک فیصلہ ہو جائے گا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ بھارت سے کامیابی شہیدوں کے خون کی بدولت ملی، بھارت اب ایڈونچر کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا، ہر محاذ پر بھارت کو بری طرح ہرایا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ڈیجیٹل یا سائبر پروپیگنڈا کرنے والوں کے بارے میں ایکشن واضح ہو جائے گا۔