عرفان ملک: بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کا منہ توڑ جواب, سوشل میڈیا کےذریعےافواج اورپاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈاکیاجاتارہا، پروپیگنڈا اورجھوٹ پھیلانےوالے500سےزائد اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی گئی۔
سائبر کرائم ایجنسی اورپولیس نےسائبرپٹرولنگ کےدوران فیک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی، تمام اکاؤنٹس غلط ناموں سےبیرون ممالک سےآپریٹ ہوتےرہے۔
جعلی اکاؤنٹس سےآرٹیفیشل انٹیلی جنس سےبنائی گئیں فیک ویڈیوزاپلوڈہوئیں، فیک ویڈیوز کے ذریعے دشمن کے ایجنڈا کو پروموٹ کرنے کی کوشش کی گئی، اکاؤنٹس بلاک کروانے کے لیے پی ٹی اے کو رپورٹ کیے گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اکاؤنٹس کے آئی پی ایڈریس ٹریس کیے گئے ۔