ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تجاوزات کیخلاف وسیع آپریشن

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تجاوزات کیخلاف وسیع آپریشن
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر خان : ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن میں 3,000 سے زائد تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، جبکہ 23 ٹرک سامان قبضے میں لیا گیا۔

تجاوزات کے خاتمے کا یہ مرحلہ وار آپریشن شاہدرہ، جی ٹی روڈ، باغبانپورہ، جیل روڈ، نسبت روڈ اور مال روڈ سمیت دیگر اہم علاقوں میں کیا گیا۔ اس دوران متعدد غیر قانونی بینرز، پوسٹرز اور بصری آلودگی کا باعث بننے والا مواد بھی ہٹا دیا گیا۔

ایم او آر کاشف جلیل کے مطابق کارروائی سے قبل مختلف نوٹسز اور انتباہات جاری کیے گئے تھے تاکہ دکاندار اور شہری اپنی رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹا لیں۔ تاہم ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی گئی۔

سی ای او ایم سی ایل نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کی واضح ہدایت ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلاامتیاز اور مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا تاکہ شہریوں کو سڑکوں اور عوامی مقامات تک آزادانہ رسائی حاصل ہو۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کا کہنا ہے کہ شہریوں کو وسیع اور صاف سڑکوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں مانیٹرنگ اور فیلڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔


 

Ansa Awais

Content Writer