ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں میں کمی اوراستحکام برقرار

سبزیوں وپھلوں کی قیمتوں میں کمی اوراستحکام برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سےسبزیوں وپھلوں کی قیمتوں میں کمی اوراستحکام برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہورسیدموسیٰ رضاکی ہدایت پرناجائزمنافع خوری پر کارروائیاں جاری ہیں،اسسٹنٹ کمشنرزاورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈمیں مسلسل متحرک ہیں،سنگین خلاف ورزیوں پر1لاکھ روپےکےچالان،6مقدمات درج کئے گئے،بھنڈی ولوکی کی قیمتوں میں کمی،آلو،پیاز،ٹماٹرسمیت متعددسبزیوں کی قیمتیں مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

کیلا،آڑواورآم کی قیمتوں میں بھی کمی اورسیب، انار، آلو بخارا، کھجور اور خربوزہ کی قیمتیں مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کےحقوق کےتحفظ کیلئےپرعزم ہیں،ناجائزمنافع خوری میں ملوث کسی کومعاف نہیں کیاجائےگا۔

شہری شکایات کنٹرول روم نمبر03070002345پر درج کراسکتےہیں،شہری ڈپٹی کمشنر سے سوشل میڈیا پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔