پی آئی اے کا یورپ اور برطانیہ  میں آپریشن کب بحال ہوگا?

pia ops in EU &UK
کیپشن: pia ops in EU &UK
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ  میں آپریشن بحالی کا امکان ۔''یاسا'' کا وفد جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

 رپورٹ کے مطابق 3 سال بعد یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازوں کی دوبارہ بحالی کے لیے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی حکام مئی یا جون میں پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں جبکہ وہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ہیڈکوارٹرز سمیت پی آئی اے کا دورہ کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی، پی آئی اے، سی اے اے سمیت پاکستانی ایرلاین کے فلائٹ سفیٹی معیار کا جائزہ لیں گے۔انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ میں سی اے اے کی کامیابی کے بعد یورپی ایوی ایشن ایجنسی نے آڈٹ کرنے جلد پاکستان آرہی ہے۔

 ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) خاقان مرتضیٰ نے بھی یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کی پروازیں بحالی کا امکان ظاہر کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ میں کامیابی کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں جلد بحالی کا امکان ہے۔علاوہ ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ایرلاین کی یورپ اور برطانیہ کی پروازوں کی بحالی کے لئے یورپی حکام سے مثبت اجلاس رابطہ ہوئے ہیں۔