ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’یہ عید مختلف ہے‘ انتطامیہ کا لاہوریوں کے نام مشترکہ ویڈیو بیان جاری

’یہ عید مختلف ہے‘ انتطامیہ کا لاہوریوں کے نام مشترکہ ویڈیو بیان جاری
کیپشن: Lahore Administration
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ضلعی انتظامیہ اورلاہورپولیس کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے مشترکہ بیان جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کل کمشنر، سی سی پی او، ڈی آئی جی، ڈی سی اور سی ٹی او لاہور کا مشترکہ پیغام جاری ہو گا، کیپٹن (ر) محمدعثمان یونس کی جانب سے ٹوئٹر پر  ویڈیو پیغام کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے، تفصیلی پیغام کل ریلیز ہو گا۔

احتیاط کی درخواست، مشترکہ کاوش کے ساتھ عوام کی حفاظت کے لیے لاہور انتظامیہ کے بڑے افسران ایک ساتھ لاہور انتظامیہ عید کے موقع پر عوام سے مشترکہ خصوصی اپیل کرے گی۔

تفصیلی ویڈیو پیغام ٹاؤن ہال میں ریکارڈ کیا گیا،  تمام انتظامی افسران نے ایک ساتھ ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ انتظامیہ نے عوام سے مشترکہ اپیل کی ویڈیو پیغام بیک وقت اردو اور انگریزی زبان میں جاری کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer