ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فردوس عاشق اعوان نے عید کے بعد تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

فردوس عاشق اعوان نے عید کے بعد تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا
کیپشن: firdous ashiq awan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عید کے بعد تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا، کہتی ہیں کہ پنجاب حکومت عید کے بعد لنگوٹا کس کر میدان میں اترنے جا رہی ہے جو روایتی گلے سڑے نظام کو تحفظ دے گا اسکی چھانٹی ہو گی۔
 
معاون خصوصی وزیر اعلی فردوس عاشق عوان کا فاؤنٹین ہاؤس لاہور کا دورہ کیا۔فردوس عاشق عوان نے ذہنی امراض میں مبتلا افراد کے خصوصی ادارہ فاؤنٹین ہاؤس کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ معاون خصوصی نے فاؤنٹین ہاؤس میں اپنا وقت گزارا ممبران مریضوں سے ملاقاتیں کی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قانونی ٹیم کی مشاورت سے حدیبیہ پیپر مل کیس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ،اگر انکے خلاف کچھ نہیں ہے تو یہ خوفزدہ کیوں ہیں ،دال میں کچھ تو کالا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایف آئی اے کے ذریعے انصاف کا بول بالا کرے گی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نون لیگ قانون کو گھر کی لونڈی بنانے والے آج بھی قانون کو اپنا غلام سمجھتے ہیں ن لیگ کے حامی چاہتے ہیں کہ قانون چھوٹے افراد کو سالوں سزا دے اور شاہی خاندان کو چھوڑ دے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کا کام پالیسی پر عمل درآمد کرنا ہے ،پالیسی اگر صرف فائلوں میں دفن رہے گی تو اسکو بنانے کا فائدہ نہیں ہے ،پالیسی پر عمل درآمد کے لیے وزیر اعلی نے ہر محکمے کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کے راستے میں کسی قسم کی کوتاہی پر زیرو ٹالرنس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر وزیر اعلی اور وزیر اعظم کی طرف سے فاؤنٹین ہاؤس کے مکینوں کو عید مبارک کہنے آئی ہوں موجود حکومت کا پسے ہوئے طبقات کے ساتھ درد اور احساس کا رشتہ ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer