مہوش حیات نے شیئر کی بچپن کی یادیں

mehwish hayat
کیپشن: mehwish hayat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف  اداکارہ مہوش حیات نے اپنے بچپن کی پیاری سی تصویر شیئر کی ہے جس   تصویر میں مہوش حیات دو خرگوش اٹھائے کھڑی مسکرا رہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق  صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف  اداکارہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر اپنی بچپن کی تصویرشیئر کی ہے جس میں مہوش حیات دو خرگوش اٹھائے کھڑی مسکرا رہی ہیں۔

معروف  اداکارہ مہوش حیات نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں  تحریر کیا کہ مجھے ایک نوٹ بک سےاپنی یہ پرانی تصویر ملی، دو چیزیں جو ہمیشہ سے میری پسندیدہ ہیں اور میرے ساتھ رہی ہیں ایک میرا جانوروں سے پیار ہے اور دوسری میری مسکراہٹ۔