کورونا ویکسی نیشن سے پہلے اور بعد میں کن احتیاطی تدابیر پر عمل انتہا ئی ضروری ہے؟

corona vaccination
کیپشن: corona vaccination
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جس طرح ہر لیبارٹری ٹیسٹ کی کچھ ضروریات ہوتی ہے کہ ٹیسٹ سے پہلے کیا کھانا پینا چاہیے یا کیا نہیں کھانا یا پینا چاہئے، اسی طرح کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے بھی درج ذیل باتوں کو دھیان میں رکھنا ضروری ہے۔کو رونا ویکسی نیشن پراسیس کے دوران اپنی قوت مدافعت کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔
  تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں لوگوں کو کورونا وبا سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ویکسینیش کا عمل جاری ہے۔اب تک دنیا بھر کے ایک ارب 32 کروڑافراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔   کورونا کے مریض کی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ڈاکٹر صحت بخش غذائیں کھانے کی ہدایت کرتے ہیں اسی طرح ویکسینیشن پراسیس کے دوران بھی اپنی قوت مدافعت کو بڑھانا بہت ضروری ہے۔ویکسینیشن سے ایک دن قبل مکمل آرام کریں اور بھرپور نیند لیں، کیوں کہ ناکافی نیند آپ کی قوت مدافعت کو 70 فیصد تک کم کردیتی ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق ویسے تو صحت بخش اور گھر کے بنے کھانے روزمرہ کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیے لیکن ویکسینیشن سے پہلے اور بعد میں باہر کے غیر معیاری کھانوں خصوصا جنک فوڈ سے پرہیز کریں، تاکہ کسی انفیکشن کی صورت میں آپ کا مدافعتی نظام کمزور نہیں ہو۔ویکسی نیشن سے پہلے اور بعد میں ضروری ہے کہ آپ  ہائیڈریٹڈ( جسم میں پانی کی مناسب مقدار) رہیں، جسم میں پانی کی کمی ویکسین لگنے کی جگہ پر جلن کا سبب بن سکتی ہے۔ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے پانی ، زیادہ پانی والے پھلوں، سوپ اور سبزیوں کے جوس کا استعمال کرنا چاہیئے۔

   سبھی جانتے ہیں کہ تمباکو نوشی، شراب اور اس نوعیت کا دیگر نشہ قوت مدافعت کو کمزور کرتا ہے، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی مزید بڑھ جاتی ہے۔ اگر آپ کسی بھی قسم کے نشے کے عادی ہیں تو ویکسیشین سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے اس کا استعمال ترک کردیں۔ ویکسینیشن کے بعد بھی اگلے 24 گھنٹوں تک قطعی کوئی نشہ نہیں کریں۔