ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کورونا کی تیسری لہر،نماز عید کیلئے گائیڈلائنز جاری

NCOC
کیپشن: NCOC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :این سی اوسی نے نماز عید سے متعلق گائیڈ لائنزکی منظوری دیدی  جن کا اطلاق ملک بھرمیں ہو گا،نماز عید کے دوران نمازیوں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہو گا ، 15 سال سےکم عمر،بوڑھے،بیمارافرادکونمازعید میں شرکت نہ کرنےدی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں ملک گیر نقل و حمل پر عائد پابندیوں کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویڈیو لنک کےذریعے اجلاس میں شریک ہوئے،این سی او سی نے نمازعید سےمتعلق گائیڈ لائنزکی منظوری دے دی جن کا اطلاق ملک بھرپرہو گا.

  این سی او سی کی جانب سے جاری ہونیوالی گائیڈلائنز کےمطابق  نمازعید کھلے مقامات پرکورونا ایس اوپیز کے ساتھ ادا کی جائےاور مسجدمیں نماز عیدکی صورت میں کھڑکیاں،دروازے کھلےرکھے جائیں۔این سی او سی کاکہنا ہےکہ رش سےبچنےکیلئےایک وقت میں نمازعیدکےمختلف اجتماعات رکھےجائیں اور نماز عید مختصر وقت کےدوران ادا کرنے کی کوشش کے ساتھ ساتھ نماز عید کاخطبہ مختصر وجامع رکھا جائے۔

گائیڈ لائنز کے مطابق نماز عید کے دوران نمازیوں کیلئے ماسک پہننا لازمی ہو گا ، 15 سال سےکم عمر،بوڑھے،بیمارافرادکونمازعید میں شرکت نہ کرنےدی جائے اور نمازی حضرات گھر سے جائے نماز ساتھ لیکر آئیں۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ نمازعید کے اجتماع کےلیےمختلف داخلی و خارجی راستے رکھے جائیں اور داخلی راستوں پر تھرمل اسکیننگ کا انتظام کیا جائے، سماجی فاصلہ رکھنے کیلئےصفوں میں 6فٹ فاصلےپرنشانات لگائے جائیں۔نمازعید کےلیےنمازیوں کو گھر سے وضو کرنے کی تاکید کی جائے، نمازکے بعد مصافحہ، معانقہ کرنے کے ساتھ ساتھ نماز سے قبل اور بعد میں بھیڑ لگانے سے گریز کیا جائے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےکہا کہ قوم کورونا بارے حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد کیلئےمتحد ہو۔