یونیورسٹیز میں امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا بڑا فیصلہ

یونیورسٹیز میں امتحانات کے حوالے سے ایچ ای سی کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: یونیورسٹیز میں امتحانات کے حوالے سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں کو امتحانات لینے کیلئے پالیسی مرتب کر کے طلباء کے ساتھ شیئر کرنے کی ہدایت کردی۔ ایچ  ای سی کی جانب سے کہاگیاہے کہ یونیورسٹیز آخری سمیسٹر کے طلباء کو ڈگریاں دینے کیلئے آن لائن وائیوا امتحانات کا انعقاد کریں۔ امتحانات کے بغیر یونیورسٹیوں کے طلباء کو اگلے سمیسٹر میں پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ہدایات جاری کر دیں۔

اس سے پہلے رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے تمام شعبہ جات کے چیئرپرسنز، ڈینز، سب کیمپسز کے سربراہان اور ڈائریکٹرز کو مراسلہ بھجوایا گیا تها۔ مراسلے میں یہ کہا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی واضح ہدایات آنے تک کوئی بھی امتحان منسوخ نہیں کیا جائے گا، تب تک امتحانی شیڈول اور آن لائن کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

دوسری جانب لاہور بورڈ میں پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیرمین کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پی بی سی سی کے چیئرمین ریاض ہاشمی سمیت دیگر بورڈز کے چیئرمین بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں بورڈ امتحانات، پیپرز کی مارکنگ، بچوں کی امتحانات میں پرموشن اور سپلمنٹری امتحان کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کمیشن راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت کے پیپروں کی مارکنگ کی جائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ سپلمنٹری سٹوڈنٹ کو گریس مارکس دے کر پاس کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ نہم اور گیارہویں جماعت کے طلباء کو پروموٹ کرکے آئندہ سال اکٹها امتحان بھی لیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن طلبہ کو یہ آپشن پسند نہیں وہ آئندہ سال اپنی مرضی سے دوبارہ امتحان دیں سکیں گے۔