راو دلشاد: غیر قانونی تعمیرات پر انکوائریز کو نظر انداز کرنے پر عزیز بھٹی زون میں تعینات رہنے والے پانچ بلڈنگ انسپکٹرز اینٹی کرپشن کےریڈار پر آگئے، میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ کی وساطت سے حکم نامہ طلبی جاری کردیاگیا.
میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عزیز بھٹی زون میں تعینات رہنے والے بلڈنگ انسپکٹرز اینٹی کرپشن کےریڈار پر آگئے. غیر قانونی تعمیرات کیسز میں انکوائریزمیں پیشی کو نظر انداز کرنے کا انکشاف ہوا ہے. غیر قانونی تعمیرات کیسز میں اینٹی کرپشن میں جاری انکوائریز کو خاطر میں نا لانے پر میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ کی وساطت سے طلب کرلیاگیا.
عزیز بھٹی زون میں تعینات رہنے والے بلڈنگ انسپکٹر عمران ارشاد،بلڈنگ انسپکٹر وحید الدین، ارسلان جمیل، محمد بلال اور محمد اعجاز کو 13 مئی کو صبح دس بجے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے.ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کےروبرو پیش ہونگے.تمام بلڈنگ انسپکٹرز کو انکوائری نمبر ای - 387 /20 میں طلب کیاگیا.