ظلم کی انتہا، شوہر کا چھریوں سے بیوی پر حملہ

ظلم کی انتہا، شوہر کا چھریوں سے بیوی پر حملہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) سبزہ زار میں گھریلو جھگڑے کے بعد خاوند نے بیوی کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا، خاتون تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل، ملزم فرار ہوگیا۔

سبزہ زار میں گھریلو جھگڑے پر خاوند طاہر علی نے بیوی کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ زخمی ہونیوالی 25 سالہ طاہرہ بی بی کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کا گزشتہ کئی روز سے جھگڑا چل رہا تھا جبکہ گزشتہ روز صلح کے بعد خاتون واپس اپنے گھر پہنچی تو خاوند نے اس کو چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا۔ 25 سالہ طاہرہ بی بی کا تشویشناک حالت میں علاج جاری ہے جبکہ پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔