ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایندھن کی بچت،موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حدِ رفتار میں کمی

ایندھن کی بچت،موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر حدِ رفتار میں کمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ایندھن کی بچت کے پیش نظر موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر گاڑیوں کی حدِ رفتار میں کمی کر دی گئی ہے۔

نئے احکامات کے مطابق کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل کی حدِ رفتار موٹرویز پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں کی حدِ رفتار 110 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

قومی شاہراہوں (ہائی ویز) پر بھی رفتار کی حد کم کر دی گئی ہے۔ ہائی ویز پر کار اور لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکل کی حدِ رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے جبکہ مسافر بردار اور مال بردار گاڑیوں کے لیے رفتار کی حد 80 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کر کے 65 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔

نئی حدِ رفتار کے حوالے سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے تاکہ ڈرائیورز نئے قوانین پر عمل کریں اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ حادثات میں بھی کمی لائی جا سکے۔