ویب ڈیسک: مشہور آسٹرولوجسٹ لالہ رخ نے یوٹیوبر رجب بٹ کی ذاتی زندگی اور مستقبل کے حوالے سے ایک اور خطرناک پیشگوئی کر دی۔
لالہ رخ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ جب انہوں نے رجب بٹ کی ویڈیوز دیکھی تو ان سے بدکرداری کے آثار نمایاں تھے، اور ان میں غرور اور تکبر بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دولت سے تعلقات یا رشتے نہیں خریدے جا سکتے، اور رجب بٹ کی طلاق ان کے اعمال کی وجہ سے ہوئی، جو کہ ان کا مکافات عمل ہے۔
لالہ رخ کے مطابق، جب رجب بٹ لندن میں تھے تو ان کی اہلیہ ایمان علیحدگی کے حوالے سے تقریباً 80 فیصد فیصلہ کر چکی تھیں، جبکہ باقی 20 فیصد رجب کے رویے نے پورا کر دیا۔
آسٹرولوجسٹ نے مزید بتایا کہ رجب بٹ کی والدہ اور بہنیں ایمان کو زیادہ پسند نہیں کرتیں تھیں، اور آن کیمرہ ظاہر ہونے والا ڈرامہ حقیقت سے مختلف تھا۔
لالہ رخ نے یہ بھی کہا کہ رجب کی سابقہ دوست غزل انتہائی تلخ مزاج اور بدتمیز ہیں، اور مستقبل میں ممکن ہے کہ غزل کو بھی اسی طرح مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، جس وقت رجب کو اپنی زندگی میں مشکل حالات دیکھنے پڑے۔
اس کے علاوہ، رجب بٹ کی ذاتی زندگی کے معاملات جب سوشل میڈیا پر آئیں گے تو ان کا سوشل گراف بھی متاثر ہوگا، اور ان کی مقبولیت میں کمی آئے گی۔ لالہ رخ نے پیشگوئی کی کہ 2026 کے بعد رجب بٹ کی تمام ہائپ ختم ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ان اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان اختلافات سوشل میڈیا پر کھل کر سامنے آئے ہیں، جبکہ اب رجب بٹ نے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔