ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہِ مقدس: سرچ و کومبنگ آپریشنز کو مزید مؤثر اور جامع بنایا جائے:سی سی پی او

ماہِ مقدس: سرچ و کومبنگ آپریشنز کو مزید مؤثر اور جامع بنایا جائے:سی سی پی او
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: صوبائی دارالحکومت میں قیامِ امن کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے سرچ اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ اب تک 74 سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔

سرچ آپریشنز کے دوران تقریباً 6500 سے زائد گھروں اور 10500 سے زائد افراد کی چیکنگ کی گئی جبکہ 285 دکانیں، 23 گیسٹ ہاؤسز، 6 بس اڈے اور ریلوے اسٹیشن بھی چیک کیے گئے۔

کومبنگ آپریشنز کے دوران 64 مشکوک افراد اور 15 اشتہاری گرفتار کیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سی سی پی او لاہور نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ ساتھ ہی سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں سکیورٹی کے بھرپور انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ماہِ مقدس میں سرچ و کومبنگ آپریشنز کو مزید مؤثر اور جامع بنایا جائے تاکہ شہری محفوظ رہیں اور جرائم پر قابو پایا جا سکے۔