ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی سی لاہور کا شادی ہالز کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

ڈی سی لاہور کا شادی ہالز کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: پنجاب حکومت کے لاک ڈاؤن کے نفاذ سے قبل ہی ضلعی انتظامیہ نے کمر کس لی، شادی ہالز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ، ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کرانے کا ٹاسک سونپ دیا، شہر کے نو زونز میں ایک ہزار 361 شادی ہالز میں شادیوں کی تقاریب متاثر ہونے کا خدشہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ شہر میں 380 سنگل سٹوری، 251 ڈبل سٹوری، 480 ٹرپل سٹوری شادی ہالز پابندی کی زد میں آئیں گے۔ شہر میں لان پر مشتمل 250 اوپن ایریاز ہیں، شادی ہالز مالکان کو بھاری جرمانے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ڈی سی لاہور نے کہا کہ شادیاں اوپن ایریاز میں ہی ہوسکیں گی، پنجاب حکومت کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ سرکاری ڈیٹا کے مطابق واہگہ زون میں 201، عزیز بھٹی زون میں 226، سمن آباد زون میں 113، علامہ اقبال زون میں 217، گلبرگ زون میں 102، داتا گنج بخش زون میں 198، نشترزون میں 218، راوی زون میں 117 اور شالامار زون میں 137 شادی ہالز بند ہوں گے۔