لاہور ہائیکورٹ کا لیسکو چیف کی تعیناتی روکنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا لیسکو چیف کی تعیناتی روکنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ میں چیف کی تعیناتی کے طریقہ کارکے خلاف دائر درخواست پر سماعت ,عدالت نے لیسکو چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار پر عمل درآمد تاحکم ثانی روک دیا, عدالت نے وفاقی حکومت پیپکو ، وارزت انرجی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے22 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

جسٹس  عابد عزیز شیخ نے لیسکو کے ایکسئین امجد حسین ناگرہ سمیت دیگرز کی درخواست پر سماعت کی ,درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لیسکو چیف کی تعیناتی کیلئے اخبار اشتہار دیا گیا ہے، لیسکو چیف تعیناتی کیلئے انجینئرنگ ڈگری ہولڈر کو اہل قرار دیا گیا ہے۔

الیکٹرکل انجینئرنگ ڈگری ہولڈر کو ہی تعینات کیا جانا قانون کی منشا ہے، نئے  لیسکوچیف کی تعیناتی کیلئے عمر کا تعین بھی نہیں کیا گیا، گیپکو  چیف کی تعیناتی کیلئے ایس ای سی پی کے رولز پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، لیسکو چیف تعیناتی کا موجودہ طریقہ کار ایس ای سی پی کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلوں میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت   لیسکو چیف کی تعیناتی کے طریقہ کار کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کرے، مزید استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک لیسکو چیف کی تعیناتی پر عملدرآمد روکنے کا بھی حکم دے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer