طلبا کی زندگیوں سے کھیلنے والا ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

طلبا کی زندگیوں سے کھیلنے والا ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) لوہاری گیٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، سابق ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار کر لیا، قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔        

پولیس کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقے میں کارروائی کرکے سابق ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ملزم آصف کو گرفتار کیا گیا، ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم آصف تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کا کام کرتا تھا، ملزم پر پہلے بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے ملزم آصف کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔