یہ سال زراعت کے حوالے سے انقلابی ہوگا: عائشہ غوث پاشا

یہ سال زراعت کے حوالے سے انقلابی ہوگا: عائشہ غوث پاشا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فلیٹیزہوٹل میں خادم پنجاب کسان پیکج کے تحت رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سمارٹ فون کی فراہمی کے پروگرام کی افتتاحی تقریب۔وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا نے بطور مہمانخصوصی شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا، چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف، سی ایم او ٹیلی نار بلال کاظمی اور سی ای او کرنداز علی سرفراز نے شرکت کی ۔ اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں خادم پنجاب کسان پیکج کےتحت 1 لاکھ 10 ہزار رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سمارٹ فون اور 3جی اور4 جی سم کارڈ فراہم کئے گئے۔ بے زمین اور مزارعین کیلئے سمارٹ فونز 500 روپے جبکہ اراضی مالکان کیلئے 1000 روپے کی معمولی رقم میں دستیاب ہیں۔

ان سمارٹ فونز میں ہر ماہ 1 جی بی فری انٹرنیٹ کے علاوہ وائس اور ایس ایم ایس بکٹ کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ کسان ٹی وی ایپلیکیشن کے ذریعے کاشتکاروں کو فصلوں کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی کے متعلق ویڈیوز بھی بھیجی جائیں گی۔ مہمان خصوصی عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ یہ سال زراعت کے حوالے سے انقلابی ہوگا اور ہم نے پنجاب میں رہنے والے ہر فرد کو روزگار فراہم کرنا ہے۔ تقریب میں کسانوں کو سمارٹ فون دیئے گئے جن میں ساری ایپلی کیشنز پہلے سے ہی موجود ہیں۔