سٹی 42 : مالی سال 2026-27 میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور ماتحت اداروں کا مجموعی بجٹ 9 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 6 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے انتظامی امور، تنخواہوں اور دفتری اخراجات کیلئے بجٹ مختص کردیا گیا۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ترقیاتی فنڈز سے وفاقی افسران کی کارکردگی اور گورننس میں بہتری کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ سول سروسز اکیڈمی لاہور میں افسران کی پیشہ ورانہ تربیت کیلئے ترقیاتی فنڈز استعمال ہوں گے۔ اس کے علاوہ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے تربیتی پروگراموں کیلئے بھی ترقیاتی بجٹ مختص کردیا گیا۔ ماتحت ٹریننگ سینٹرز میں سرکاری افسران کی جدید صلاحیتوں کے فروغ پر فنڈز خرچ کیے جائیں گے۔
ترقیاتی منصوبوں کا مقصد سول سروس کی استعداد اور پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہے۔ بجٹ تجاویز میں تربیتی اداروں کی استعداد بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔