ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین نے شیر افضل مروت کو اسٹیج سے اتار دیا

سرکاری ملازمین نے شیر افضل مروت کو اسٹیج سے اتار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کے احتجاج کے دوران اس وقت غیر متوقع صورتحال پیدا ہوگئی جب رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو اسٹیج پر خطاب کرنے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت احتجاجی ملازمین سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پہنچے اور اسٹیج پر آ کر شرکاء سے گفتگو کرنے کی کوشش کی، تاہم احتجاج میں شریک ملازمین نے انہیں اسٹیج سے نیچے آنے کا کہا۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کا مؤقف تھا کہ ان کا احتجاج صرف ملازمین کے مطالبات تک محدود اور غیر سیاسی نوعیت کا ہے، اس لیے کسی سیاسی شخصیت کو خطاب کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

موقع پر موجود شرکاء نے واضح کیا کہ احتجاج کا مقصد تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر سرکاری مطالبات کو اجاگر کرنا ہے اور اسے سیاسی سرگرمی میں تبدیل نہیں ہونے دیا جائے گا۔