سٹی 42: وفاقی کابینہ نے بجٹ مسودے 27-2026 کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پر بریفنگ دی، جس کے بعد کابینہ نے وفاقی بجٹ 27-2026 کے مسودے کی منظوری دے دی۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے متعلق تجاویز پر غور جاری ہے۔
بعدازاں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کیمرا ٹیم کو کمیٹی روم سے باہر نکال دیا گیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس ان کیمرا کر دیا گیا۔
قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الحمدللہ اس بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے۔
الحمدللہ اس بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے، اور پاکستان کی عظیم قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 12, 2026
الحمدللہ اس بجٹ کو بہت محنت اور خلوص سے تیار کیا گیا ہے، اور پاکستان کی عظیم قوم کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔