ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر صارفین کیلئے بڑی خبر، آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس نہ بڑھانے کا فیصلہ

سولر صارفین کیلئے بڑی خبر، آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس نہ بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سولر پینلز پر اضافی سیلز ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صارفین کو ممکنہ ریلیف دینے کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے بجلی کی بڑھتی قیمتوں سے متاثر شہریوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سولر پینلز پر موجودہ ٹیکس شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے صارفین کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کی کوشش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کی جانب سے سولر پینلز پر دی جانے والی ٹیکس رعایت ختم کرنے اور سیلز ٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی، تاہم حکومت نے اس حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کے بعد موجودہ شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب بجٹ سے قبل ہی سولر آلات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف کیپسٹی کے سولر پینلز مہنگے ہو چکے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 585، 645 اور 720 واٹ کے سولر پینلز کی قیمتیں بڑھنے کے بعد تقریباً 26 ہزار سے 32 ہزار روپے کے درمیان پہنچ گئی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سولر انورٹرز بھی قیمتوں میں اضافے سے محفوظ نہیں رہے اور بعض ماڈلز میں 20 ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح گھریلو صارفین کیلئے استعمال ہونے والے 1 سے 3 کلو واٹ تک کے انورٹرز کی قیمتوں میں بھی 5 سے 10 ہزار روپے تک اضافہ سامنے آیا ہے، جس سے سولر سسٹم لگانے کی مجموعی لاگت متاثر ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔