ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور پولیس بجلی چوروں کے خلاف سرگرم، 210بجلی چور گرفتار

 لاہور پولیس بجلی چوروں کے خلاف سرگرم، 210بجلی چور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عرفان ملک :لاہور پولیس بجلی چوروں کے خلاف سرگرم،یکم جون سے ابتک کارروائیوں میں 210بجلی چور گرفتار،398مقدمات درج کئے گئے۔

رواں سال کارروائیوں میں 15011ملزمان گرفتار،11867مقدمات درج کئے گئے،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کے1921ملزمان گرفتار ہوئے،صدرمیں 2965، کینٹ میں 5011، ماڈ ل ٹاؤن میں 2680بجلی چور گرفتار کئے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق  سٹی میں 1672اور سول لائنز میں 762ملزمان گرفتار کئے گئے۔
 سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ  بجلی چوری سے ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔