ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔

 ابوظہبی کے البطین ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کے بھائی اور قومی سلامتی کے مشیر عزت مآب شیخ طحنون بن زاید النہیان نے وزیراعظم شہبازشریف کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل عزت مآب علی احمد الشمسی، یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فيصل نياز ترمذی اور پاکستانی سفارتی عملہ بھی وزیر اعظم کے استقبال کیلئے موجود تھا۔

یو اے ای کے صدر اور ابوظہبی کے فرمانروا عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ امارات کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔