ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل؛ امریکہ کا نیٹ رن ریٹ گر گیا

ICC T20 World Cup 2024, Net Run Rate, USA vs Ireland, Pakistan vs Ireland, City42, Group A matches, Super eight round, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستانی فینز کی دعائیں رنگ لے آئیں، انڈیا کے ساتھ نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچ ہارنے کے بعد امریکہ کی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ گر گیا۔ 

بدھ کے روز نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں گروپ اے کے اہم میچ میں جب بھارت اور امریکہ نے کھیل کا آغاز کیا تو  امریکہ کا نیٹ رن ریٹ 0.626+ تھا۔ میچ ہارنے کے بعد امریکہ کا نیٹ رن ریٹ 0.127+ رہ گیا ہے۔ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ کینیڈا سے میچ جیتنے کے بعد  0.191+ ہے۔

پاکستان کو آئی سی سی سپر ایٹ کے مرحلہ میں پہنچنے کے لئے اپنا آئر لینڈ کے ساتھ آخری میچ جیتنے کے ساتھ  14 جون کو امریکہ کے آئرلینڈ کے ساتھ اپنا آخری گروپ  میچ ہارنے کا انتظار کرنا ہے جو سنٹرل بروورڈ ریجنل پارک میں ہو گا۔  پاکستان کا آئرلینڈ کے ساتھ آخری گروپ میچ  16 جون کو ہو گا۔  یہ میچ بھی سنٹرل بروورڈ ریجنل پارک کی وکٹ پر ہو گا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں ہارے ہیں۔ 

بھارت کے ساتھ میچ سے پہلے امریکہ کا نیٹ رن ریٹ

بھارت سے میچ ہارنے کے بعد امریکہ کا نیٹ رن ریٹ