دانیہ یا بیٹا، بیٹی، عامر لیاقت کی جائیداد کا وارث کون؟ پولیس نے بتا دیا

 دانیہ یا بیٹا، بیٹی، عامر لیاقت کی جائیداد کا وارث کون؟ پولیس نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ابھی تک ڈاکٹر عامر لیاقت کے گھر یا جائیداد کا کوئی وارث نہیں آیا البتہ رکن قومی اسمبلی کا گھر تفتیش مکمل ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

 پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پولیس تفتیش مکمل ہونےتک رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کا گھرسیل رہےگا، کرائم سین کی فرانزک رپورٹ کاانتظارہے ، فائنل رپورٹ آنے کےبعدہی گھر کھولا جائے گا، ہمارے پاس اب تک گھر یا جائیداد کا دعویدار نہیں آیا، گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نادرا سے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ، اب تک اصل وارثوں میں بیٹا احمد اور بیٹی دعا سامنے آئی ہے،نادرا ریکارڈ میں پہلی بیوی بشریٰ اور دوسری بیوی طوبی کا طلاق نامہ ریکارڈ پر ہے جبکہ تیسری بیوی دانیہ کا طلاق نامہ رجسٹرڈ نہیں۔

دانیہ نے بہاولپور کی عدالت سے خلع دائر کی تھی، خلع کی ڈگری اور طلاق فائنل ہونے کے بعد ہی ریکارڈ اپڈیٹ ہوگا، طلاق فائنل نہ ہونے پر دانیہ بھی وارث کا دعویٰ کرسکتی ہے۔

گزشتہ روز رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے بیٹے نے والد کی نماز جنازہ پڑھائی ، جس کے بعد انھیں عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا تھا، ان کی نماز جنازہ میں‌ ایم کیو ایم رہنماوں‌، فاروق ستار سمیت دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ 9 جون کو  ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے،جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی تھی، عامر لیاقت حسین کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپردِ خاک کیا گیا۔