ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس بک کا صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کروانےکااعلان

Facebook new features
کیپشن: Facebook new features
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سماجی رابطے  کی سب سے بڑی سائٹ فیس بک نے صارفین کیلئے تین نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے  کی سب سے بڑی سائٹ فیس بک نے صارفین کیلئے تین نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، فی الحال یہ فیچر امریکا میں لانچ ہوئے ہیں اور جلد ہی دیگر ممالک کے صارفین بھی یہ استعمال کرسکیں گے۔ فیس بک  صارفین کیلئے چیٹ کی تھیم کےکچھ مزید نئے ڈیزائن متعارف کروائے گئے ہیں جن کاانتخاب اپنی مرضی کے حساب سے کیا جاسکے گا۔ نئے ڈیزائن ناصرف فیس بک میسنجر بلکہ انسٹاگرام میسنجر پر بھی صارفین استعمال کرسکیں گے۔ اس کیلئے چیٹ کی سیٹنگز میں جاکر تھیم کے آپشن کو منتخب کرنا ہوگا جس کے بعد اسکرین پر دکھائی جانے والی اپنی من پسند تھیم کو ان ایبل کرسکیں گے۔

کوئک رپلائی بار سے میسنجر پر  چیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھنے کیلئے یہ فیچر کارآمد ثابت ہوگا جس کے تحت آپ کو چیٹ میں موصول ہونے والی تصاویر یا ویڈیوز کے نیچے کوئک رپلائی کا آپشن نظر آئے گا، آپ چیٹ کرنے والے شخص کی مرکزی چیٹ ہٹائے بغیر ان تصاویر اور ویڈیوز کا جواب دے سکیں گے۔ اس طرح یہ آپ کی چیٹ میں رکاوٹ پیدا نہیں کرے گا۔

صارفین کیو آرکوڈ اور لنک تک رسائی میسنجر کی سیٹنگز میں جاکر حاصل کرسکیں گےجس سے ادائیگی کی درخواست کی جاسکے گی۔ مذکورہ فیچر اس وقت بھی استعمال کیا جاسکے گا جب صارف کسی ایسے فرد کو رقم ادا کرے گا جو اس کے فیس بک دوستوں کی فہرست میں نہیں ہوگا۔ اس طرح باآسانی کسی بھی شخص کو رقم بھیجی جاسکے گی۔  فی الحال یہ فیچر امریکا میں لانچ ہوئے ہیں اور جلد ہی دیگر ممالک کے صارفین بھی یہ استعمال کرسکیں گے۔