ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی کرنسی چلانے والا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

Fake Currency Man
کیپشن: Fake Currency Man
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: رائیونڈ میں جعلی کرنسی چلانے والا نوجوان شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، شہریوں نے ہاتھ صاف کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
 پولیس کے مطابق اکمل نامی نوجوان نے بازار میں دکاندار کو جعلی نوٹ دئیے جس پر شک پڑنے پر دکاندار نے پکڑلیا۔اسی دوران شہریوں نے ملزم سے ہزاروں کے نوٹ برآمد کرکے تشدد کیا اور اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اکمل سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ادھر گلدشت ٹاؤن میں موبائل کی دکان پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں ڈاکو لاکھوں روپے کے موبائل فونز اور نقدی لیکر بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔ متاثرہ دکاندار کا کہنا ہے کہ ڈاکو پانچ لاکھ سے زائد مالیت کے موبائل فونز اور نقدی لے گئے ہیں۔ پولیس کو درخواست دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جلد ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔