عثمان خادم : فٹ پاتھ پر قائم حجام خانے کم آمدنی والے طبقے کے لیے کسی بڑی سہولت سے کم نہیں، مہنگائی کے اس دور میں یہ سہولت میسر ہونے پر گاہکوں نے مہنگے سیلونز چھورے اور فٹ پاتھ حجاموں کو ترجیح دینے لگے۔
ایک کرسی، ایک آئینہ اور کم خرچ میں بال کٹائی و شیو کی سہولت، مہنگائی کے دور میں شہری مہنگے سیلونز کے بجائے فٹ پاتھ حجاموں کو ترجیح دینے لگے ۔ محنت کش، مزدور اور دیہاڑی دار افراد کی بڑی تعداد فٹ پاتھ حجاموں سے مستفید ہونے لگی۔
مہنگائی کے باوجود فٹ پاتھ حجام شہریوں کو سستی سہولت فراہم کرنے میں مصروف ہیں۔ کم قیمت اور فوری سروس فٹ پاتھ حجاموں کی پہچان بن گئی۔ حجاموں کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کو مناسب قیمت پر بہترین سروس دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔
دوسری جانب گاہکوں کا کہنا ہے کہ کم خرچ، کم وقت اور اچھا کام ملنے پر یہی آتے ہیں ۔