عسیٰ ترین: بلوچستان کے ضلع واشک کے سرحدی علاقے ماشکیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق واقعہ اتوار کے روز ایران سے متصل سرحدی علاقے ماشکیل میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے ایک حجام کی دکان پر موجود مزدوروں کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔
انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں سے چار کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔