ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 244 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 290 زخمی

لاہور میں 244 ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق، 290 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ نہ رک سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 244 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 290 شہری زخمی ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے 116 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں طبی امداد کے لیے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 174 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ٹریفک حادثات تیز رفتاری، غفلت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط ڈرائیونگ کریں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔