ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

25 محرم، مجالس و جلوس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ، تین درجاتی چیکنگ جاری

25 محرم، مجالس و جلوس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ، تین درجاتی چیکنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:25 محرم الحرام کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مجالس اور عزاداری جلوسوں کے لیے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ ایس پی سٹی عاطف امیر نے اکبری گیٹ سے برآمد ہونے والے تابوت کے جلوس کے روٹ کا دورہ کرکے سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ایس پی سٹی نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے اور سکیورٹی ڈیوٹی ذمہ داری اور مستعدی سے انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے جلوس کے شرکاء کی چیکنگ کے انتظامات، داخلی و خارجی راستوں اور دیگر حفاظتی اقدامات کا بھی معائنہ کیا۔

عاطف امیر نے جلوس کے منتظمین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مقررہ اوقات کی پابندی اور حکومتی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی تین درجاتی سکیورٹی چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔

ایس پی سٹی کے مطابق جلوس کے روٹ پر واقع عمارتوں کی چھتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تمام حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے منتظمین سے اپیل کی کہ وہ سکیورٹی معاملات میں پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ مجالس اور جلوس پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہو سکیں۔