ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتوار کی چھٹی اور سہانا موسم،ناشتہ پوائنٹس اور تفریحی مقامات پر غیرمعمولی رش

اتوار کی چھٹی اور سہانا موسم،ناشتہ پوائنٹس اور تفریحی مقامات پر غیرمعمولی رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

افشاں رضوان:خوشگوار موسم اور اتوار کی تعطیل نے لاہور کا رخ بدل دیا، شہری بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ بارش کے بعد ٹھنڈی ہواؤں، ابر آلود فضا اور معتدل موسم نے شہریوں کو تفریح، سیر و تفریح اور اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا بہترین موقع فراہم کیا۔

اتوار کی چھٹی کے باعث لاہور کے مختلف دیسی ناشتے کے مراکز، فوڈ پوائنٹس، پارکس اور تفریحی مقامات پر صبح سے ہی شہریوں کا غیرمعمولی رش دیکھنے میں آیا۔

 شہریوں نے اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ روایتی دیسی ناشتے سے لطف اٹھایا، جبکہ متعدد افراد نے خوشگوار موسم سے محظوظ ہونے کے لیے کھلی فضا میں وقت گزارنے کو ترجیح دی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ مسلسل گرمی اور حبس کے بعد موسم میں آنے والی خوشگوار تبدیلی نے انہیں گھروں سے باہر نکلنے پر آمادہ کیا ہے۔ ان کے مطابق مصروف زندگی میں اتوار کی تعطیل اہلِ خانہ کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کا بہترین موقع ثابت ہوتی ہے، جبکہ خوشگوار موسم اس خوشی کو مزید دوبالا کر دیتا ہے۔

تفریحی اور فوڈ پوائنٹس پر بچوں اور خاندانوں کی بڑی تعداد موجود رہی، جہاں شہریوں نے نہ صرف مختلف روایتی کھانوں اور دیسی ناشتے سے لطف اندوز ہوئے بلکہ موسم کی دلکشی سے بھی بھرپور استفادہ کیا۔ کئی شہریوں نے پارکس اور کھلے مقامات کا رخ کیا، جبکہ کیفے اور ریسٹورنٹس میں بھی غیرمعمولی گہما گہمی دیکھنے میں آئی۔

شہریوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ چند روز تک موسم اسی طرح خوشگوار رہے گا تاکہ وہ شدید گرمی سے نجات کے ساتھ کھلی فضا میں مزید وقت گزار سکیں۔