سٹی 42 : شہید فائر ریسکیور سید ناظم حسین شاہ کا نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ بیگم پورہ میں ادا کر دیا گیا۔
ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر آفیسر ریسکیو، اہل علاقہ اور ریسکیور نے شرکت کی ۔ جس کے بعد ناظم حسین کوانکے آبائی علاقہ بیگم پورہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفنایاگیا ۔ ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر فواد شہزاد اور ضلعی آفیسر ریسکیو شاہد وحید قمر نے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
شہید کے والد کو ریسکیو یونیفارم اور پاکستانی پرچم سلیوٹ کیساتھ پیش کیا گیا۔
ترجمان ریسکیو پنجاب نے بتایا کہ سید ناظم حسین شہید کا اٹھارہویں بیسک کورس سے تعلق تھا۔ ناظم حسین شہید اور محمد شعیب شہید نے 10جولائی جمعرات کے روز ایک فائر اینڈ ریسکیو آپریشن میں عوام الناس کو احساس تحفظ کی فراہمی اور فرائض کی انجام دہی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ حاصل کیا ۔
ریسکیو فیملی اپنے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور انکے بلند درجات کیلئے دعاگو ہے، پنجاب ایمرجنسی سروس اپنے شہدا ء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔