وقاض احمد: گریٹر اقبال پارک میں جعلی پولیس اہلکار فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کے ہتھے چڑھ گیا۔
جعلی اہلکار نوجوانوں پر فیملیز کو ہراساں کرنے جیسے الزام لگا کر ہراساں کرتا تھا، ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے شہریوں سے رقم و قیمتی چیزیں ہتھیا لیتا تھا۔
ایس پی ڈولفن کاکہنا تھا کہ ملزم نے فرینڈلی پٹرولی یونٹ کو اپنا تعارف بطور پولیس آفیشل کروایا۔
ملزم کے قبضے سے ہتھیا گیا کیش و موبائل فون برآمد کرلئے گئے، ملزم ندیم چوری و گینگ جیسے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔