ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ صاحب، راہگیر کو لوٹنے والا ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

ننکانہ صاحب، راہگیر کو لوٹنے والا ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد عباس:ننکانہ صاحب، تھانہ واربرٹن کی حدود میں دو موٹر سائیکل سوار راہگیر سے واردات کر کے فرار، پولیس کی جانب سے تعاقب پر ملزمان کی فائرنگ،ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ واربرٹن کی حدود میں دو موٹر سائیکل سوار راہگیر سے واردات کر کے فرار ہوئے، پولیس نے موصول ہونے والی کال پر ملزمان کا تعاقب کیا، ملزمان نے پولیس کا دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

حق حفاظتی خود اختیاری میں پولیس کی جوابی فائرنگ، ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک، دوسرا فرار ہوگیا۔

 ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ ہلاک ملزم کی شناخت کا عمل جاری، چھینی ہوئی نقدی، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلئے گئے۔

مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا، ہلاک ملزم کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لیے DHQ ہسپتال منتقل کردی گئی۔