یواے ای سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے، اسحاق ڈار

یواے ای سے ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے، اسحاق ڈار
کیپشن: Ishaq Dar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بنک کو موصول ہوئے ہیں۔

 وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج 12 جولائی کو ہمیں تصدیق ہوئی ہے کہ ہمارے برادر دوست ملک متحدہ عرب امارات نے ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بنک کے اکاؤنٹ میں ڈپازٹ کرایا ہے۔کلئیرنگ ہاؤس فیڈرل ریزرو بنک نے تصدیق کی ہے کہ ہمارے اکاؤنٹ میں یہ رقم بھیج دی گئی ہے اور اسٹیٹ بنک کو مل گیا ہے، اس سے اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر سے بہتری آئے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ کل سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر آئے تھے اور آج یہ ایک ارب ڈالر ڈپازٹ ہوئے ہیں اور دو دن میں 3 ارب ڈالر سے اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔  14 جولائی کو پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کے ہفتہ وار اعداد وشمار جاری کیے جائیں گے تو اس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے ملنے والے ایک ارب ڈالر شامل ہوں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات نے ماضی قریب میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر دے کر تعاون کریں گے تو وہ ہو چکا ہے۔