سعید احمد : ڈالر کی قدر میں کمی،انٹربینک میں ڈالر 277روپے 48پیسے کا ہو گیا۔
ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 9 پیسےاور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے سستاہوا ہے۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 277روپے 48پیسےاور اوپن مارکیٹ میں 281 روپے کا ہو گیاہے۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 305روپے، برطانوی پاؤنڈ 361 روپے پر برقرار رہا۔ ایک روپے دس پیسے کمی کے بعد اماراتی درہم 76روپے 20پیسے اورسعودی ریال 80پیسے سستا ہوکر 73روپے 40پیسے کا ہو گیاہے۔